دل مردہ
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - پژمردہ و افسردہ، مرجھائی ہوئی طبیعت۔ ہم نے دیواں میں یہ مضمون دل مردہ لکھے صفحہ صفحہ تختہ گورِ غریباں ہوگیا ( ١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٨٨ )
اشتقاق
دو فارسی اسماء 'دِل' اور 'مردہ' کے درمیان کسرہ صفت لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٦ء سے "ضرب کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر